احسن اقبال کونیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کونیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کونیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن)  کے رہنما احسن اقبال کو" نارروال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس"  میں گرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑتھی، احسن اقبال کا طبی معائنہ کرایا جائے گا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔گزشتہ روزنیب حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ پراجیکٹ کی تعمیرات ابھی نامکمل ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  ان کے خلاف اس کیس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں محض اخبارکی ایک خبرپران پرالزام عائد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت نیب کا نام اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کررہی ہے اور نیب کے ذریعہ مخالفین کی کردار کشی کررہی ہے۔

News Code 1896440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =