انڈونیشیا میں مسافر بس کے حادثے میں 24 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کے صوبے ساؤتھ سماٹرا میں بس کھائی میں گرنے کا المناک حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافر بس توازن نہ رکھتے ہوئے سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں گر گئی، حادثے میں کچھ افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مسافروں کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News Code 1896439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =