امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپارٹمنٹ میں خوفناک اآگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپارٹمنٹ میں خوفناک اآگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کچھ شہریوں نے عمارت سے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 30 سے 35 افراد بے گھر ہوگئے اور جنوبی نیواڈا ریڈ کراس کے مطابق ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

News Code 1896434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =