بھارتی سرکار کا کشمیریوں کو ان کی سرزمین سے محروم کرنے کا ناپاک منصوبہ

کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کو ان کی سرزمین سے محروم کرنے کے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت وادی میں مزید زمین قبضے میں لے کر اس پرہندو اور فوجی کالونیاں تعمیر کر کےغیر کشمیریوں کو آباد کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کو ان کی سرزمین سے محروم کرنے کے بھارتی منصوبے کو   بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں مزید زمین قبضے میں لے کر اس پرہندو اور فوجی  کالونیاں تعمیر کر کےغیر کشمیریوں کو آباد کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بنا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں غاصب اور جابر کی حیثیت رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارت کشمیر میں نام نہاد تعمیر و ترقی کے نام پر مزید زمین بھارتی اداروں کو دے گا اور غیر کشمیریوں کو وہاں لا کر بسائے گا۔سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مذموم منصوبے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آج کی مزاحمت کل ان کے لیے آزادی کی صبح بن کر طلوع ہوگی۔

News Code 1896433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =