شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا

شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو اسرائیلی ڈرونزکو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو اسرائیلی ڈرونزکو تباہ کردیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق ملک کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے دو اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا، اسرائیلی ڈرونز کا ہدف حما ہملٹری ائیر پورٹ تھا، دونوں ڈرونز ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے ہی تباہ کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا، اس دوران اسرائیل کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل دمشق کے مضافات میں گرا۔

News Code 1896432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =