بھارت میں عوامی احتجاج پر دنیا کی خاموشی خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں عوامی احتجاجات پر دنیا کی خاموشی خطے کو خطرات سے دوچارکرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں عوامی احتجاجات پر دنیا کی خاموشی خطے کو خطرات سے دوچارکرسکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی مسلم مخالف قانون سازی اورامن و امان کی صورتحال پربیان  دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارت میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہ سب مودی سرکار کے اقدامات کی وجہ سے ہے، آج کوئی قابل ذکر نام بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات کا ساتھ نہیں دے رہا، متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ 2019 کے خلاف پوری دنیا میں بھارتی احتجاج کررہے ہیں جب کہ بھارت سرکار نے سیکولر انڈیا کے نظریے کو دفن کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پر کوئی شرارت کرسکتا ہے، باڑ کو کئی جگہ سے کاٹا گیا، فوج کی غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے، لائن آف کنٹرول پربراہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع ہے۔

News Code 1896429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =