مودی ازم نے نازی ازم کی یاد تازہ کردی/ نریندر مودی اس دور کے ہٹلر ہیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے بھارت کے نہتے مسلمانوں پر مودی سرکار کی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ازم نے نازی ازم کی یاد تازہ کردی ہے نریندر مودی اس دور کے ہٹلر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے بھارت کے نہتے مسلمانوں پر مودی سرکار کی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ازم نے نازی ازم کی یاد تازہ کردی ہے نریندر مودی اس دور کے ہٹلر ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ  نے کہا شہریت کے متنازعہ قانون پرپورا بھارت سراپااحتجاج ہے۔بھارتی عوام نے مودی سرکارکے بدترین قانون کومستردکردیا ہے۔نام نہاد سیکولر بھارت کاسیاہ چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔ انہوں نے کہانریندرمودی آج کے دورکاہٹلربن گیاہے،مسلمانوں کی نسل کشی کے فاشسٹ عزائم نے نازی ازم کی یادتازہ کردی۔انہوں نے کہامودی سرکارنے پورے بھارت میں مسلمانوں پرزمین تنگ کردی ہے۔ مودی بھارت کے بنیادی آئین کو توڑ رہا ہے اور وہ گاندھی کے راستے سے منحرف ہوکر نتھو رام گوڈسے کی راہ پر گامزن ہے۔

News Code 1896419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =