ترک صدر اردوغان پاکستان کا دورہ کرں گے

ترک صدر طیب رجب اردوغان نے بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ عمران خان نے اردوغان کو ملائشیا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے علل و اسباب بتا دیئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نجی ٹی وی 92 نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر طیب رجب اردوغان نے بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ عمران خان نے اردوغان کو ملائشیا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے علل و اسباب بتا دیئے تھے۔ ترک صدر کے اس دورے کے دورا ن دونوں ممالک میں مختلف معاہدے ہوں گے ۔پاکستان اورترکی تعلیم  اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ۔  جنیوا میں ترک صدر اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان دوگھنٹے کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدرکو کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے آگا ہ کیاتھا ۔ جمعہ کے روزصحافیوں سے گفتگو کے دوران ترک صدراردوغان نے سعودی عرب پر پاکستان کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ترک صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس کا سعودی عرب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ کوالا لمپور سمٹ میں گیا تو سعودیہ میں کام کرنے والے 40 لاکھ مزدوروں کو واپس پاکستان بھجوا کر ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرلیا جائے گا۔ ترک صدر کے مطابق سعودی عرب نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ پاکستان کے سنٹرل بینک میں رکھے گئے اپنے پیسے بھی واپس نکال لے گا۔ 

News Code 1896417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =