اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں اسلامی مقدسات کی توہین ، بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں اسلامی مقدسات کی توہین ، بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے اپنے بیان میں بھارت میں مسلم اقلیتوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھارت میں متنازع شہریت کے ظالمانہ قانون اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، بھارت کی موجودہ صورت حال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے۔بیان میں بابری مسجد کے کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی بھارت میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے  مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ  یقینی بنایا جائے۔

News Code 1896415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =