عمران خان کا مودی کو ایوارڈ دینے والے ملک کے سامنے جھکاؤ شرمناک ہے

پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر امیر حیدر ہوتی نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب کے سامنے جھک گئے ،جس نے نریندر مودی کواعلی سول سعودی ایوارڈ سے نوازا تھا اور ترکی، ملائشیا اور ایران کی بات رد کردی جو کشمیر کی حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی قائم مقام صدر امیر حیدر ہوتی نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب کی بات مان لی جس نے نریندر مودی کواعلی سول سعودی ایوارڈ سے نوازا تھا اور ترکی، ملائشیا اور ایران کی بات رد کردی جو کشمیر کی حمایت کررہے ہیں۔ باچا خان مرکز پشاور میں شہید بشیر بلور کی 7ویں برسی کی تقریب میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے والے ممالک ترکی، ایران اور ملائشیا نے سمٹ بلائی تھی مگر عمران خان نے ایک فون کال پر یوٹرن لیا اور سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بی آر ٹی، مالم جبہ جیسے تحفے دیے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کا معاملہ بھی متنازع بنا دیا۔ اس نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب کے سامنے مالی لالچ میں جھک کر پاکستانی عوام کے وقار اور پاکستان کے استقلال کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ کا اتحادی ملک اور امریکہ کا پیروکار ہے اور وہ خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کےلئے کوشاں ہیں۔ عمران خان سعودی عرب کے سامنے ہی نہیں بلکہ امریکہ کے سامنے تسلیم ہوئے ہیں۔

News Code 1896414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =