امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ محفوظ

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک چھوٹا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک نجی چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا ہالی فیکس میں گر گیا اور پانی کے بہاؤ کیساتھ بہنے لگا۔ پائلٹ نے کھڑکی سے باہر نکل کر طیارے کی چھت پر چڑھ کر لوگوں کو متوجہ کیا اور مدد طلب کی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا اور ناکارہ طیارے کو گھسیٹ کر ساحل تک لائے۔ طیارہ اب ناقابل استعمال ہوگیا ہے اور ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News Code 1896410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =