امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 13 افراد زخمی

امریکی شہر شکاگو کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے متعدد لوگوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر شکاگو کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے متعدد لوگوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ شکاگو شہر کے جنوبی حصے میں ایک گھر میں فائرنگ کرکے 13 لوگوں کو زخمی کیا گیا ہے۔ واقعہ اتوار کی صبح کو پیش آیا جس میں ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں میں 16 سالہ نوجوانوں سے لے کر 48 سال کی عمر  کے افراد شامل ہیں۔

News Code 1896408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =