برطانوی خاتون کو داعش دہشت گرد سے شادی کرنے کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

برطانیہ کی سابق کم عمر ملکہ حسن امانی نور کو داعش دہشت گرد سے آن لائن شادی کرنے اور داعش دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد کرنے پر 18 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی سابق کم عمر ملکہ حسن امانی نور کو داعش دہشت گرد سے آن لائن شادی کرنے اور داعش دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد کرنے پر 18 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ امانی نور کو داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب راغب کرنے کے الزام میں 28 سالہ وکٹوریا ویبسٹر کو بھی 17 ماہ کے لیے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لیورپول کے مقابلہ حسن " مس ٹین " میں کامیابی حاصل کرنے والی 21 سالہ امانی نور کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، تین روز قبل عدالت میں کم عمر حسینہ پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ اُن پر 20 ویں سالگرہ کے موقع پر داعش دہشت گرد سے آن لائن نکاح کرنے کا الزام تھا۔

امانی نور پر داعش کی مالی معاونت کرنے کا بھی الزام تھا جب کہ ان کے گھر سے ترکی کا ٹکٹ بھی ملا تھا جہاں سے وہ شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھیں تاہم ملزمہ کا کہنا ہے کہ کہ میرا ارادہ اپنے داعشی شوہر سے ملاقات کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق داعش کی تشکیل میں مغربی خفیہ ایجنسیوں اور سعودی رعب کا ہاتھ تھا۔

News Code 1896406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =