عمران خان نے کشمیریوں کے لئے ایک تقریر کے علاوہ کچھ نہیں کیا

پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیریوں کے لئے ایک تقریر کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیریوں کے لئے ایک تقریر کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی اپنی تقریر سے بڑھ کر آج تک کوئی عمل نہیں کیا ، وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں۔ سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں کئی لاکھ افراد شہادت کے مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں، کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ہیں اور ہم ان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کہ جنہیں بینائی سے محروم کیا گیا ۔

News Code 1896400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =