لیبیا کی قومی فوج کا ترکی کو شدید انتباہ

لیبیا کی قومی فوج کے ایک اعلی اہلکار نے ترکی کو لیبیا میں مداخلت کے سلسلے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج ترک فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج کے ایک اعلی اہلکارخالد المحجوب نے ترکی کو لیبیا میں مداخلت کے سلسلے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج ترک فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ المحجوب نے ترکی کی طرف سے قومی وفاقی حکومت کی حمایت کرنے پر المحجوب نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج کسی بھی بیرونی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ محجوب نے کہا کہ ہم ترکی کے تمام منصوبوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

News Code 1896391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha