امریکی صدر ٹرمپ کا نینسی پلوسی کے مواخذے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کے جواب میں امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر بیان میں اپنے مواخذے کے جواب میں امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی سینیٹ کے نمائندوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نینسی پلوسی ریپبلکن نمائندوں کو خریدنے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے نینسی پلوسی کا مواخذہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی دو قراردادیں منظور ہوچکی ہیں اور اب انھیں صدارتی عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کی ذمہ د اری امریکی سینیٹ کے نمائندوں کے دوش پر ہے۔

News Code 1896358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =