سعودی عرب کی پاکستانی وزیر اعظم کو سنگین نتائج کی دھمکی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے خطاب میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران کو ملائشیا میں ہونے والے اسلامی ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے خطاب میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران کو ملائشیا میں ہونے والے اسلامی ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ ترک وزیر اعظم اردوغان  نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب نے سعودیہ میں کام کرنے والے 4 ملین پاکستانی مزدوروں کو ملک بدر کرنے اور ان کی جگہ بنگلہ دیشیوں کو کام دینے کی دھمکی دی تھی۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی سینٹرل بینک سے سعودی رقم کو خارج کرنے کی دھمکی بھی دی تھی اور سعودی عرب کی ان دھمکیوں کی وجہ سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی وزیر اعظم کو سعودی عرب طلب کرکے ملائشیا کے اجلاس سے دور رہنے کی ہدایت کی اور پاکستانی وزير اعظم نے دھمکیوں کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملائشیا کے اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا  حالانکہ عمران اس اجلاس کو بلانے والے اراکین میں شامل تھے لیکن بد قسمتی سے سعودی عرب کے دباؤ میں آکر وہ اس اجلاس میں شرکت کرنے سے محروم ہوگئے۔

News Code 1896356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =