پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ریکٹر اسکیل پرزلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ریکٹر اسکیل پرزلزلہ کی  شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اورلاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 210 کلومیٹر اورمرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیربالا، خضراورژوب ، باجوڑ، اٹک، چکوال، ماموں کانجن ، چنیوٹ، لالیاں ،پھلروان، سمندری ، تاندلیانوالہ، گلگت، مہمند، ڈی آئی خان، نوشہرہ، راولپنڈی اور گرد و نواح، سرگودھا، ضلع خیبراورمضافات، کھیوڑہ، پنڈدادنخان اورگردونواح ، مڈرانجھا، کمرمشانی ، نور پورتھل، قائد آباد میں محسوس کیے گئے۔

News Code 1896352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =