زندگی اور موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں/مرنے کے بعد کی سزا جگ ہنسائی کا باعث بنی

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ جج صاحب بھول گئے کہ زندگی اور موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔مرنے کے بعد کی سزا پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ جج صاحب بھول گئے کہ زندگی اور موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے سے فوج کا مورال ڈاؤن ہوا اور عوام کو سخت تکلیف ہوئی۔سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، جج نے مشرف کے مرنے کے بعد بھی انہیں سزا سنا دی۔ چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ کسی جج کے خلاف ایسا فیصلہ آیا تو کون عمل درآمد کرے گا۔

News Code 1896348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =