شہباز شریف کا ایبٹ آباد میں گھر سیل کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایبٹ آباد میں گھر سیل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایبٹ آباد میں گھر سیل کردیا گیا۔ جی ڈی اے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے ڈونگا گلی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا 9 کنال پر مشتمل گھر سیل کر دیاگیا، شہبازشریف کا گھر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پرسیل کیا۔جی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کی جائیداد منجمد کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ شہباز شریف نے نشاط لاجز کے نام پر گھر ڈونگا گلی میں تعمیر کیا تھا۔

News Code 1896342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =