عائشہ فاروقی پاکستانی وزارت خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

ہیوسٹن میں پاکستان کی سابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی کو پاکستانی وزارت خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیوسٹن میں پاکستان کی سابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی کو پاکستانی وزارت خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، عائشہ فاروقی نے بطور ترجمان دفتر خارجہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

عائشہ فاروقی امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں اور انہیں محمد فیصل کے بعد وزارت خارجہ کا ترجمان تعینات کیا گیا ہے جب کہ سابق ترجمان محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

News Code 1896337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha