صدر حسن روحانی ٹوکیو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی وفد کے ہمراہ جاپان کے دارالحکومت  ٹوکیوپہنچ گئے ہیں۔ جاپانی حکام نے ٹوکیو ایئر پورٹ میں صدر حسن روحانی کا والہانہ استقبال کیا۔ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے وزیر اعظم  محل میں صدر روحانی کا استقبال کریں گے۔ صدر روحانی اس ایک روزہ دورے میں جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1896336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =