ترکی نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے کو رد کردیا

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے کو رد کردیا ہے۔ اسرائیل نے اس سے قبل ترکی پر الزام عائد کیا تھا کہ حماس اسرائیل پر حملوں کے سلسلے میں ترکی کی سرزمین استعمال کررہی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ وہ ایک سیاسی تنظیم ہے جس کے ترکی سمیت کئی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور سفارتی تعلقات ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی مخالفت کی ہے۔

News Code 1896334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =