کوئٹہ میں کمرے میں گیس بھرنے سے 3 افراد ہلاک

کوئٹہ کے علاقہ کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے اور دم گھٹنے کے باعث 3افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے اور  دم گھٹنے کے باعث 3افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے کلی شاہ زمان میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد ہلاک جب کہ 2 بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ گیس لیکج کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1896333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =