صدر حسن روحانی جاپان کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کوالالمپور اجلاس میں شرکت کے بعد جاپان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کوالالمپورمیں اسلامی ممالک کےاجلاس میں شرکت کے بعد جاپان روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی ٹوکیو کے دورے کے دوران جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل صدر روحانی نے ملائشیا میں اسلامی ممالک کے اجلاس سے خطاب میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں اور ان کے راہ حل کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور اقتصادی اور سیاسی تعاون کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کا باعث بن سکتے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم اور سرفہرست مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر روز فلسطینیوں کی قربانی لے رہا ہے اور اس مسئلہ کے حل کے سلسلے میں عالم اسلام کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔صدر حسن روحانی نے اس اجلاس کے ضمن میں اسلامی ممالک کی ترحیحات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تجاویز بھی پیش کیں ۔ جس میں اقتصادی اور تجارتی معاملات میں مقامی کرنسیوں پر کی تجویز بھی شامل ہے۔

News Code 1896331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =