جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں مشرف کو بری کردیا

غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ استغاثہ پرویز مشرف کے خلاف کیس ثابت نہیں کرسکا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ  استغاثہ پرویز مشرف کے خلاف کیس ثابت نہیں کرسکا۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے فیصلے میں جسٹس نذر اکبر نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ استغاثہ پرویز مشرف کے خلاف کیس ثابت نہیں کر سکا جب کہ وزارت داخلہ پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق غیر جانبدار تحقیقات نہ کر سکی، 3 نومبر کی ایمر جنسی غیر قانونی اور غیر آئینی ہو سکتی ہے اور 3 نومبر کی ایمر جنسی پر سپریم کورٹ اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔

News Code 1896325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =