پنجاب کے 2 پولیس اہلکاروں سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

پاکستان میں موٹروے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کرلی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں موٹروے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کرلی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے موٹروے پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ دونوں ملزمان پنجاب پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور پولیس لائن نمبر 1 سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں۔

News Code 1896317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =