خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں خودکش حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈی پی او لکی مروت قاسم علی خان کے مطابق دھماکے کی جگہ سے انسانی اعضا ملے ہیں۔ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے لنگر خیل ہاتھی خان میں دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے کے بعد تحقیقاتی ٹیموں اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ حملہ آور کے ہدف کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ حملہ آور کا تعلق کس دہشت گرد گروہ سے ہے۔

News Code 1896313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =