نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متنازع بل کے خلاف بڑھتے احتجاج، مظاہروں اور کشیدگی کے باعث دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور شہر کے کئی حصوں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سرکاری احکامات پر کی گئی جب کہ دہلی اور ممبئی سمیت  کئی شہروں میں آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے  اور دھرنے جاری ہیں، نئی دہلی کے  لال قلعے کے قریب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مظاہرین نے احتجاج کیا۔

News Code 1896312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =