پاکستان کا بھارت پر ایل او سی پر کارروائیوں کی تیاریوں کا الزام

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اپنے ملک میں جاری احتجاجات اور مظاہروں سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پر کارروائیوں کی تیاریوں کی بات کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اپنے ملک میں جاری احتجاجات اور مظاہروں  سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پر کارروائیوں کی تیاریوں کی بات کررہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت قانون کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی متنازع بل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور بہت سے لوگوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ ایل او سی پر کسی بھی وقت شدید کشیدگی ہوسکتی ہے جس سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کو تیار رہنا ہوگا۔

News Code 1896310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha