بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال کرسکتا ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو نئے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو نئے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے۔ پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کےغیر قانونی غاصبانہ اقدامات، کرفیو اور لاک ڈاوٴن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا ہے، شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ ذمہ داران کو 5 ماہ میں یہ ساتواں خط ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی خطرناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے خلاف بھی دشمنی پر مبنی جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

 خط میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور رواں برس  ایل او سی کی 3 ہزار خلاف ورزیوں میں 300 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے ایل او سی کے 5 سیکٹرز میں مذموم عزائم کے تحت باڑ کو جزوی طور پر ہٹا دیا جب کہ براہموس میزائل رجمنٹس، اینٹی ٹینک میزائل اور سپائس میزائلز نصب کر دیے ہیں، بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال اور کسی بھی وقت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے، بھارتی قیادت کی جوہری، آزاد جموں و کشمیر پر قبضے، پاکستان کو توڑنے کی دھمکیاں عیاں ہیں۔

News Code 1896308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =