مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی پولیس نے مکہ کی پہاڑیوں میں رہنے والے 80 پاکستانی زحمت کشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانی زحمت کشوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مکہ شہر کی پہاڑیوں میں مقیم تھے، اور وہ پہاڑوں میں جھگیاں بنا کر رہتے تھے ۔ پاکستانی زحمت کش ساتھ کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔ مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’کعکیہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے پاکستانی تارکین کو رات کی تاریکی میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی پولیس نے مکہ کی پہاڑیوں میں رہنے والے 80 پاکستانی زحمت کشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1896304
آپ کا تبصرہ