مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج میں پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے پر بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے۔ حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس سے پوچھا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جو آئی ایس پی آر نے کل جاری کیا، پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج میں پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے پر بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے۔ حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔
News Code 1896293
آپ کا تبصرہ