چیف جسٹس کو مشرف فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت کرنی چاہیے

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس کو پرویزمشرف کی سزا کے فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت کرنی چاہیے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس کو پرویزمشرف فیصلے سے منسوب گفتگو کی وضاحت کرنی چاہیے۔  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ پرویز مشرف فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی وضاحت ضروری ہے، تاثر ملتا ہے کہ چیف جسٹس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، یہ انتہائی نا مناسب بات ہے جو چیف جسٹس پاکستان سے منسوب کی گئی ہے۔

News Code 1896291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =