امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے ٹرمپ کے خط کو مضحکہ خیز قراردیدیا

امریکی کانگرس کی سربراہ نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے امریکی صدر کا خط پورا نہیں پڑھا ہے لیکن جتنا پڑھا ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگرس کی سربراہ نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے امریکی صدر کا خط پورا نہیں پڑھا ہے لیکن جتنا پڑھا ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی صدر اپنے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے 5 صفحات پر مشتمل خط میں کہا تھا کہ ان کے مواخذے کی کوشش امریکہ کی جمہوریت کو تہس نہس کردے گی ۔  امریکی صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے 5 صفحات پر مشتمل خط میں اپنے مواخذے کی کوششوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی، آپ امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق آج ووٹنگ ہوگی ۔

News Code 1896289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =