کراچی سے طالبان دہشت گرد تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

پاکستان میں انسداد دہشت گردی فورس نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے اہم کمانڈر کوگرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی فورس نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے اہم کمانڈر کوگرفتار کرلیا ہے سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں وہابی کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے پستول بھی برآمد ہوا۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم خیبر پختون خواہ حکومت کا اشتہاری ہے، ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخواہ کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا جبکہ ، ملزم کی دہشت گردی کی کارروائی سے متعلق کے پی پولیس سے تصدیق بھی ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے خیبر پختون خواہ کے علاقے بونیر میں 2009ء میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

News Code 1896287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =