امریکی صدر کی خط میں امریکی جمہوریت کو تہس نہس کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے 5 صفحات پر مشتمل خط میں کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی کوشش امریکہ کی جمہوریت کو تہس نہس کردے گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے 5 صفحات پر مشتمل خط میں کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی کوشش امریکہ کی جمہوریت کو تہس نہس کردے گی ۔  امریکی صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے 5 صفحات پر مشتمل خط میں اپنے مواخذے کی کوششوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اسپیکر سے کہا کہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی، آپ امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کا اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے خط میں مزید کہنا تھا کہ آپ امریکہ کی جمہوریت کو خراب کر رہی ہیں، انصاف میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں ، ذاتی ، سیاسی اور جزوی فائدے کے لیے امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مواخذہ غیر قانونی اور تعصب پسندی کے علاوہ کچھ نہیں ، یہ سب ووٹنگ بوتھ پر بری طرح ناکام ہوجائے گا ۔واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق ووٹنگ آج ہوگی ۔

News Code 1896284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =