پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے ميں  2 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان میں دیر لوئر کے علاقہ میدان میں پولیو ٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دیر لوئر کے علاقہ میدان میں پولیو ٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق  دیر لوئر کے علاقے میدان بیشی گرام میں پولیس ٹیم بنیادی صحت مرکز سے جارہی تھی کہ دہشت گردوں  نے اس پر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سکیورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ فائرنگ کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

News Code 1896283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =