سکیورٹی کونسل کو کشمیروں کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل  کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کے جارحانہ  اقدامات نے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کردیے ہیں، بھارت نے کشمیرمیں چارماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

News Code 1896282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =