پاکستانی وزيراعظم کو کسی کے دباؤ میں اپنا طے شدہ پروگرام تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا

ترکی کے صدراردوغان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے دباؤ میں آکرملائشیا میں اسلامی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے پروگرام کو تبدیل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی کے دباؤ میں اپنا طے شدہ پروگرام تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدراردوغان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے دباؤ میں آکرملائشیا میں اسلامی ممالک  کے اجلاس میں شرکت کے پروگرام کو تبدیل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی کے دباؤ میں اپنا طے شدہ پروگرام تبدیل نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت پاکستانی وزیراعظم کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تاہم عمران خان اہم دباؤ کے سبب  ملائشیا میں اہم کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ ترک صدر نے کہا کہ بہت اچھاہوتااگرترتیب شدہ پروگرام کےتحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اسٹریٹیجک امور پر بات کے لیے میں فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔ اس نے کہا کہ پاکستان کو کسی کے دباؤ میں اپنے طے شدہ پروگرامز تبدیل نہیں کرنے چاہییں ، کیونکہ اس سے پاکستان کے استقلال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

News Code 1896281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =