پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی ملائشیا کا دورہ منسوخ کردیا

سعودی عرب کے دباؤ ميں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کا دورہ منسوخ کردیا تھا ، لیکن اب پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی ملائشیا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دباؤ ميں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کا دورہ منسوخ کردیا تھا ، لیکن اب  پاکستان کے وزیر خارجہ  نے بھی ملائشیا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا کا دورہ نہیں کریں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم سعودی عرب کی جانب سے دباؤ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزير اعظم مہاتیر محمد کوشرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے اور انہیں سعودی حکومت کے دباؤ اور تحفظات سے بھی آگاہ کیاہے۔اگرچہ ترکی اور ملائیشیا نے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت کی تھی تاہم پاکستان نے سعودی حکومت کے دباؤ اور تحفظات کے پیش نظر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کوالالمپور میں ملائیشیا کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ترکی، ایران، قطر، انڈونیشیاسمیت متعدد اسلامی ممالک شریک ہورہے ہیں۔ اس اجلاس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مدعو نہیں کیا گیا، کیونکہ یہ دونوں ممالک  دنیائے اسلام میں جاری کشیدگی کا اصلی سبب ہیں۔ پاکستانی وزير اعظم نے سعودی عرب کے سامنےگھٹنے ٹیک کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حکام سعودی عرب کے غلام ہیں اور ان کی ملکی مفادات پر توجہ نہیں۔

News Code 1896268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =