افغانستان میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا  ہے کہ یہ بم حملہ صبح کے وقت صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں کیا گیا۔  صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ ضلع علی شیر میں آج صبح سویرے اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق ہو گئے، جن میں 5 مرد، 2خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔

News Code 1896267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =