پاکستان کےسابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی فیصلے پر اظہارافسوس

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی جانب سے دیئے گئے سزائے موت کے فیصلے پر اظہار افسوس کرتے وہئے کہا ہے کہ میں ملک کے لئے جنگیں لڑی ہیں اور میں نے دس سال تک ملک کی خدمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی جانب سے دیئے گئے سزائے موت کے فیصلے پر اظہار افسوس کرتے وہئے کہا ہے کہ میں ملک کے لئے جنگیں لڑی ہیں اور میں نے دس سال تک ملک کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح و مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ چند دن پہلے اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔ ادھر رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔ رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار تھے، عدالت نے بیان اور جرح کیے بغیر فیصلہ سنا یا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا ء سے مشورے کے بعد لائحہ عمل اور فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں نے غداری نہیں کی بلکہ ملک کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔پرویز مشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ملک کے لیے جنگیں لڑی ہیں، 10 سال ملک کی خدمت کی ہے۔

News Code 1896266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =