مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں جن سے فاصلےاورتقسیم بڑھے اور قوم و ادارے تقسیم ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان کو رحم کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں۔
News Code 1896264
آپ کا تبصرہ