پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

پاکستان کی خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کیس میں سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کیس میں سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی۔اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ خصوصی عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی اور تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹے میں سنایا جائے گا۔ تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔

News Code 1896262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =