ٓسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابوہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ کے جنگلات میں نومبر سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکاہے۔آگ سڈنی سے 90 کلومیٹر مغرب کی جانب بڑھ رہی ہے ، فائر فائٹرز شعلوں کے سامنے بے بس نظر آر ہے ہیں۔ جنگلاتی آگ سے اب تک 51 لاکھ ایکڑ رقبہ راکھ بن چکا ہے جبکہ 688 مکانات تباہ ہوگئےاور6 افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

News Code 1896260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =