ترکی کے خصوصی فوج دستے لیبیا کے دارالحکومت پہنچ گئے

عرب ذرائع کے مطابق ترک فوج کے خصوصی دستے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے خصوصی دستے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پہنچ گئے ہیں۔ ترک فوج کے خصوصی دستے ترکی اور لیبیا کی وفاقی حکومت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد طرابلس پہنچے ہیں۔ مصر جیسے بعض عرب ممالک نے اس معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے ترکی کو خبردار بھی کیا تھا۔ ترک ذرائع کے مطابق ترکی طرابلس میں ایک فوجی اڈہ قائم کرےگا۔

News Code 1896257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =