کشمیر کے مسئلہ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

ہندوستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق چین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق اور خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد مسئلہ کشمیر پر یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اگست میں بھی چین کی درخواست پر کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں بھارتی اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔

News Code 1896255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =