صدر روحانی ملائشیا اور جاپان کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی ملائشیا کے وزیر اعظم کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی ملائشیا کے وزیر اعظم کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی ، نائب صدر اسحاق جہانگيری اور بعض وزراء نے صدر حسن روحانی کو ايئر پورٹ سے رخصت کیا۔

صدر حسن روحانی ملائشیا میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس میں 52 اسلامی ممالک سے 400 اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے جن میں 250 سیاسی رہنما اور دانشور شامل ہیں۔ یہ اجلاس ملائشیا میں 18 سے 21 دسمبر تک منعقد کیا جائےگا۔ اس اجلاس میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائےگا ۔ ایرانی صدر حسن روحانی اجلاس کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی ملائشیا میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر حسن روحانی ملائشیا کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جاپان روانہ ہوجائیں گے۔

News Code 1896252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =