مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پنکھے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے10 افراد ہلاک ہو گئے۔ فیکٹر ی میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ میں پیش آیا، تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ بنگلہ دیش میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں فیکٹری میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پنکھے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے10 افراد ہلاک ہو گئے۔
News Code 1896249
آپ کا تبصرہ